کراچی: ایم این اے شاہجہاں بلوچ کیخلاف بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سی آئی ڈی پولیس افسروں سمیت 7 اہلکاروں کے وارنٹ جاری

کراچی (ثناءنیوز) رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ کیخلاف مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے سی آئی ڈی پولیس کے افسروں سمیت 7 اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور حکم دیا ہے کہ ان افسروں اور اہلکاروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان میں اے ڈی آئی جی کامران مرتضیٰ انسپکٹر خادم حسین، ہیڈ کانسٹیبل ارشد، کانسٹیبل اصغر علی، جان شیر، قیصر خان سمیت 7 اہلکار شامل ہیں۔
وارنٹ جاری