کراچی، اہلسنت والجماعت کے اورنگزیب فاروقی کے گھر کے باہر فائرنگ، کارکن زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے قائد آباد میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات مولانا اورنگ زیب فاروقی کے گھر کے باہر فائرنگ کر دی۔ ترجمان اہلسنت والجماعت نے اس حوالے سے بتایا کہ فائرنگ سے ایک کارکن زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ حملہ آور فرار ہو گئے۔
اورنگزیب فاروقی فائرنگ