ریجنل دعوة سینٹر کی تربیتی خدمات قابل ستائش ہیں، شعیب احمد صدیقی

 ریجنل دعوة سینٹر کی تربیتی خدمات قابل ستائش ہیں، شعیب احمد صدیقی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ دعوة اکیڈمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور اس کا ریجنل دعوة سینٹرکراچی تربیت کے میدان میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔ وہ ریجنل سینٹر سندھ کراچی کی جانب سے اسکول اساتذہ کی سترہویں ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹر سید عزیز الرحمن نے کہا کہ دعوةاکیڈمی کی سرگرمیوں اور خدمات کا دائرہ تین عشروں پر محیط ہے اس کے تحت ریجنل دعوة سینٹر گزشتہ گیارہ برسوں سے مختلف النوع خدمات انجام دے رہا ہے شعیب صدیقی ، کمشنر کراچی نے ریجنل دعوة سینٹر کی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل دعوة سینٹر تربیتی میدان میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔ وہ قابل ستائش ہیں تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سید عزیز الرحمن نے ریجنل دعوةسینٹر کی جانب سے قاری حامد محمود قادری اور کمشنر کراچی کو قرآنی آیات پر مشتمل خوبصورت شیلڈ پیش کی۔