این اے 253، پی ایس 119 میں ایم کیو ایم کے ارکان کی کامیابی کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد

کراچی (آن لائن) الیکشن ٹریبونل نے این اے 253 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 119 پرایم کیو ایم کے ارکان کی کامیابی کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست تکنیکی بنیادوں پر مسترد جبکہ این اے 256 اور پی ایس 93 سے متعلق انتخابی عذرداریوں کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔ الیکشن ٹریبونل کراچی میں جسٹس ریٹائرڈ ظفر شیروانی نے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی۔ این اے 253 پر متحدہ قومی موومنٹ کے مزمل قریشی کی کامیابی کو جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو جبکہ پی ایس 119 سے متحدہ قومی موومنٹ کے ارتضیٰ خلیل فاروقی کی کامیابی کو جماعت اسلامی کے راشد منان نے چیلنج کیا تھا۔ این اے 256 پر متحدہ قومی موومنٹ کے اقبال محمد علی کی کامیابی کو تحریک انصاف کے زبیر خان نے جبکہ پی ایس 93 پر تحریک انصاف کے عبدالحفیظ کی کامیابی کو جماعت اسلامی کے عبدالرزاق نے چیلنج کر رکھا ہے۔ دونوں حلقوں سے متعلق انتخابی درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل میں فریقین کے وکلا کے حتمی دلائل جاری ہیں۔
درخواست مسترد