الطاف حسین نے اردو بولنے والوں کو تنہا کردیا ہے‘ شمشاد غوری

الطاف حسین نے اردو بولنے والوں کو تنہا کردیا ہے‘ شمشاد غوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ الطاف حسین ملک توڑنے کی سازشیں بند کردیں وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کراچی آپریشن میں گرفتار کئے گئے 5 ہزار افراد کہاں گئے ان کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر عوام الطاف حسین کے ساتھ نہیں۔ الطاف حسین نے اردو بولنے والوں کو تنہا کردیا ہے اور مہاجروں کو نعشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔