مصطفی کمال، کنور نوید کو عارضی ناظم مقرر کیا جائے ایم کیو ایم سروے، اسکی گنجائش نہیں: شرجیل میمن

مصطفی کمال، کنور نوید کو عارضی ناظم مقرر کیا جائے ایم کیو ایم سروے، اسکی گنجائش نہیں: شرجیل میمن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے سروے میں عوام نے مصطفی کمال اور کنور نوید کو عارضی ناظم مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سروے ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے کرایا گیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں پرانے ناظمین کو دوبارہ لگانے کی قانون میں گنجائش نہیں، بلدیہ کیلئے کوئی بھی نظام حکومت ہو، نیت صاف ہونی چاہئے۔ کل جماعت اسلامی بھی اپنا ناظم مقرر کرنے کی خواہش کا اظہار کر سکتی ہے۔ کچھ لوگ سندھ حکومت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین کا نگران میئر رکھنے کا مطالبہ کا کوئی قانونی جواز نہیں۔