سندھ کے 23 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کا آڈٹ کرانیکا فیصلہ

سندھ کے 23 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کا آڈٹ کرانیکا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر نے سندھ کے 23 اضلاع میں پچھلے دس برسوں کا سابق سٹی گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کا آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا۔ اویس مظفر کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سالوں میں اربوں روپے کاغذ کا پیٹ بھر کے خورد برد کئے گئے۔آڈٹ کرانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا۔ اویس مظفر نے کہا کہ ملزمان سے عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔ کراچی سے کشمور تک ہر تعلقہ، تحصیل، ٹاﺅن، ضلع کا آڈٹ کرایا جائیگا۔ سندھ میں حالیہ بارشوں میں آبیاری صرف کاغذوں میں کی گئی۔
آڈٹ