بلدیاتی نظام ہوتا تو کراچی شہر کا یہ حال نہ ہو تا: حیدر عباس رضوی

بلدیاتی نظام ہوتا تو کراچی شہر کا  یہ حال نہ ہو تا: حیدر عباس رضوی

کراچی (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی کہتے ہیں بلدیاتی نظام ہو تا تو شہر کایہ حال نہ ہو تا۔ سندھ حکومت ایم کیو ایم سے مخاصمت میں بلدیاتی نظام ختم کر نا چاہتی ہے۔21 ویں صدی میں 200 سال پرانا نظام تھوپنے پر لوگ مصطفی کمال اور کنورنویدجمیل کو یاد کررہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صفورا گوٹھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جن لوگو ں کا کام تھا وہ نظر نہیں آرہے ہیں۔