کراچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا کارکن جاں بحق

کراچی (نمائندہ خصوصی) سائیٹ کے علاقے ہارون آباد میں بابر کانٹے کے پاس گزشتہ رات نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔ 30 سالہ جمال کوثر نیازی کالونی میں رہتا تھا اور شادی شدہ بتایا جاتا ہے۔ ٹی پی او سائیٹ ستار بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سے ملاقات کے لےے ہارون آباد آیا تھا اور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ مقتول کے خلاف ان کی حدود کے تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔