کراچی : ایل پی جی کی قیمتوں مےں مزید 2 سے 3روپے فی کلو کمی کر دی گئی

کراچی (اے پی پی) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور ا یف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتایا ہے کہ پیداواری سطح پر قیمتوں میں کمی کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 2 تا 3 روپے، فی 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے اور فی 45.4 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے کمی کردی ہے جس کے نتیجے میں صوبہ سندھ میں فی کلوگرام ایل پی جی قیمت 72 روپے، پنجاب میں 73 روپے جبکہ خیبر پختون خوا (سرحد) میں 76 روپے ہوگئی ہے، سندھ میں 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت گھٹ کر775 روپے، پنجاب میں 795 روپے اور خیبرپختون خوا میں 805 روپے ہوگئی ہے۔