MQM کی رابطہ کمیٹی کا سائٹ کے علاقے میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ پر خواتین سمیت متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پرافسوس کااظہار

MQM کی رابطہ کمیٹی کا سائٹ کے علاقے میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ پر خواتین سمیت متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پرافسوس کااظہار

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں اس سے قبل بھی فیکٹریوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ایسے واقعات انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن جا سکتے ہیں لہٰذا آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سائٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کرائی جائے اور فیکٹریوں میں آتشزدگی کے المناک حادثات کا فی الفور سدباب کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے سائٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے سبب خواتین سمیت متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد زخمیوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔