کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی
سائٹ ایریا میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے ابتدائی طور پر 10 فائر ٹینڈرز بھیجے گئے تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں۔ ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے کے پی ٹی، سول ایوی ایشن اور نیوی سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے جب کہ آگ پر قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں،آگ کی شدت کے پیش نظر ہیوی مشینری کے ذریعے فیکٹری کا مین گیٹ توڑدیا گیا تاکہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں اندر جاسکیں ،پانی کی کمی کے باعث فائربریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے