سب سے زیادہ جرائم پیشہ عناصر متحدہ میں ہیں، رضا ہارون، مصطفیٰ کمال جیسے لوگوں کو سائیڈ پر کر دیا گیا: فیصل واڈا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ جرائم پیشہ عناصر ایم کیو ایم میں ہیں۔ ولی بابر قتل کیس میں تمام گواہوں کو قتل کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے مگر اس میں مسلح ونگ بھی ہے۔ رضا ہارون، مصطفی کمال جیسے اچھے لوگ سائیڈ لائن ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی آپریشن کی اونر شپ نہیں لے رہی۔