کراچی میں طوفانی آندھی کے باعث پروازیں معطل

کراچی میں طوفانی آندھی کے باعث پروازیں معطل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی ائرپورٹ پر خراب موسم کے باعث حدنگاہ صفر ہو گئی جس کے سبب پروازیں معطل کر دی گئیں۔ تیز ہوائوں کے باعث اندرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ پی کے 582، پی کے 302 اور پی کے 380 کی روانگی میں تاخیر کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 57فیصد تھا اور ہوا 37ناٹیکل میل سے چل رہی تھی۔ درجہ حرارت 31ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو رات گئے26ڈگری تک گر گیا۔ خراب موسم کے باعث ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔