کراچی: تولیہ فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی سے کروڑوں کا نقصان

کراچی: تولیہ فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی سے کروڑوں کا نقصان

کراچی(کرائم رپورٹر) نیو کراچی میں تولیہ فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا اور مشینری جل کر تباہ ہوگئی جبکہ فیکٹری کی 3 منزل عمارت کو بجلی شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تولیہ فیکٹری میں آگ بدھ کی شب تقریباً ساڑھے5 بجے لگی تھی جس پر قابو پانے کیلئے فائرنگ بریگیڈ کی ایک درجن سے زائد گاڑیوں پر مشتمل عملہ رات گئے تک مصروف رہا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کی زیریں منزل کے علاوہ پہلی اور دوسرے منزل بھی متاثر ہوئی۔