آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا
کراچی (اے این این) پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعلی سندھ پارٹی چیئرمین سے ملاقات کیلئے دبئی چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں سندھ میں سیلاب کی صورت حال کے باعث بننے والی صورت حال اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی صوبائی کابینہ کا اجلاس آصف علی ز رداری کی قیادت میں دبئی میں منعقد ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا تھا۔