سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کوگرفتارنہ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کوگرفتارنہ کرنے کا حکم

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی جانب سے ایڈووکٹ رشید اے رضوی نے درخواست داخل کی تھی کہ خدشہ ہے کہ ارباب غلام رحیم کوگرفتارکرلیا جائے گا انہیں سندھ ہائیکورٹ نے سینٹ کے انتخابات تک گرفتارنہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو محدود نہیں کیا گیا انہیں سینٹ کے الیکشن تک گرفتارکرنے کا کوئی حکم نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ ارباب غلام رحیم اگرکوئی جرم کرتے ہیں تو پھرانہیں گرفتارکیا جائے گا جس کے بعد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ارباب غلام رحیم کی درخواست نمٹادی۔