کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شاپنگ سینٹر میں خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرلیا گیا۔

خبریں ماخذ  |  کرائم رپورٹر
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شاپنگ سینٹر میں خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے کا مقدمہ  تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کلفٹن میں واقع شاپنگ سینٹر میں خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرلیا گیا ،،،پولیس کے مطابق مقدمہ ثانیہ نامی خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز کلفٹن کے قریب واقع شاپنگ سنٹر میں چند مشکوک افراد شاپنگ سینٹر میں داخل ہوئے اور ایک خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر خریداری کی غرض سے آئی ایک خاتون اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان پچھلے راستے سے نکل کر دوسری گاڑی چھیننے کے بعد فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ساوتھ ناصر کے مطابق شاپنگ سینٹر کی پارکنگ سے کسی لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم جلد واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔