کراچی میں دہشت گردوں کورحم نہ آیا،فائرنگ سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے،خاتون سمیت چھ افراد زخمی

خبریں ماخذ  |  کرائم رپورٹر
کراچی میں دہشت گردوں کورحم نہ آیا،فائرنگ سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے،خاتون سمیت چھ افراد زخمی

عزیزبھٹی تھانے کے حدود میں عیسیٰ نگری کے قریب ایک شخص کی لاش ملی،مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی، کورنگی صنعتی ایریا میں چمڑہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ عبدالسلام جاں بحق ہوگیا،نارتھ کراچی میں بارہ دری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،محمود آباد نمبر چھ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مجتبیٰ اور کانسٹیبل اصغر زخمی ہوئے،پاپوش میں چاندنی چوک کے قریب گولی لگنے سے عائشہ نامی خاتون جب کہ بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکرصفیان اورلیاری ڈگری کالج کے قریب طارق نامی شخص زخمی ہوا،دوسری جانب پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران نیوکراچی کےعلاقے گودھرا سےدو اور سہراب گوٹھ سےچارملزم گرفتارکرلیے،گرفتارملزم قتل، ڈکیتی اورراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گلشن معمار میں بھی سٹریٹ کرائم میں مصروف تین ڈاکوؤں کوپولیس نے گرفتارکرلیا،جن کے قبضے سےاسلحہ اورچھ موبائل فونزبرآمد ہوئے، سندھ رینجرز نے بھی لانڈھی کے علاقے بلال اور عوامی کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا