نوازشریف نے دوبارہ چھانگا مانگا کی سیاست کا آغاز کردیا‘شرجیل میمن

نوازشریف نے دوبارہ چھانگا مانگا کی سیاست کا آغاز کردیا‘شرجیل میمن

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ عدلیہ شریف برادران پر کرپشن کیسز پر سٹے آرڈر ختم کرائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کی مثال یہ ہے کہ”100چوہے کھا کر بلی حج کو چلی“ نواز شریف دوسروں پر الزام لگاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ،نواز شریف آئی جے آئی والے پیسے قومی خزانے میں جمع کروائےں، اور قوم سے معافی مانگیں۔ امیر المومنین بننے کا خواب نواز شریف کا کبھی پورا نہیں ہوگا۔