فاروق ستار کے گھر کے باہر پہلے بم پھر پرفیوم کا ڈبہ برآمد کرنے کا پولیس کا دعویٰ

فاروق ستار کے گھر کے باہر پہلے بم پھر پرفیوم کا ڈبہ برآمد کرنے کا پولیس کا دعویٰ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے قریب سے بم برآمد کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی ناصر لودھی کے مطابق بم ٹین کے ڈبے میں بنایا گیا تھا اور بم کے ساتھ ٹائم ڈیوائس بھی لگی ہوئی تھی تاہم بعدازاں پولیس نے اپنا مﺅقف تبدیل کرتے ہوئے کہاکہ ڈبے میں بم نہیں بلکہ پرفیوم تھا۔ قبل ازیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو کلیئر کیا۔