دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی غائب، کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی قلت

دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی غائب، کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی قلت

 کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی جانے سے کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور پورے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ بجلی جانے سے تھرڈینز کے پمپ ہاﺅس بند پڑے ہیں اور کے ای ایس سی گزشتہ رات سے کیبل فالٹ درست کررہی ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ واٹر بورڈ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں۔