اقتدار میں آکر سندھ کے عوام کااحساس محرومی ختم کرینگے‘ غوث علی شاہ

اقتدار میں آکر سندھ کے عوام کااحساس محرومی ختم کرینگے‘ غوث علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ اقتدار مےں آ کرسندھ کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا جائے گا۔ سینئر ساتھی عوام کی حالت زار پر کڑی نظر رکھےں تا کہ اقتدار مےں آکر کسی تاخیر کے بغےر پارٹی کارکنوں اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ علی اکبر گجر کی موجودگی مےں راجہ تنویر احمد کی قیادت مےں بد رالنسا، نواب قرےشی، حاجی محمد سلیم عباسی، وسیم یوسفزئی، سلیم قرےشی،ڈاکٹر عاطف پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور عوام مسائل، ترقیاتی کاموں پر حکومتی عدم توجہ اور میر پور خاص کے نوجوانوں کے روزگار اور تعلیمی مسائل کے ساتھ ساتھ پارٹی کے معاملات سے بھی آگاہ کیا۔ وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کا ازلہ کیا جائے گا اور پرانے ساتھیوں کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) انشا اللہ اقتدار مےں آکر سندھ کے عوام مےں پائے جانے والے احساس محرومی کا ازالہ کرے گی اس کے لئے پارٹی کارکن ہی سب سے اہم کردار ادا کرےں گے۔