وزیراعظم کی عوامی مسائل پر بھرپور توجہ ہے، علی اکبر گجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت بنانے کے خواب دیکھنے والے نواب شاہ کی نشستیں بچانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان پر سندھ کے باشعور عوام کا احسان ہوگانواز شریف بلوچستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ بھرپور مشاورت کے بعد بلوچستان کے عوامی مسائل پر توجہ دے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی ماضی کی حکو متیں بلوچستان کی سیاسی ،معاشی اور قومی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی حکو مت نے جس طرح بلوچستان کے عوام کے حقوق پر غاصبانہ لوٹ مار کا بازر گرم رکھا تھا ہماری قیادت نے کرپشن کے وہ تمام راستے بند کر دئیے ہیں۔ بلوچستان کے عوام نے تو پیپلز پارٹی کو گذشتہ انتخابات میں ہی فارغ کردیا تھا اب اگر وہ بلوچستان کے محب وطن رہنمائوں کو بلیک میل کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتی ہے تو یہ اگلی کئی دہائیوں تک ممکن نہیں۔
علی اکبر گجر