پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد میں 10 لاکھ کا اضافہ ہوگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں سال کے دوران پی آئی اے کے اندرون ملک مسافروں کی تعداد میں 22 فیصد اور بیرون ملک تعداد میں 3 فیصد اضافہ ہو اہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد میں 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جو کہ عوام کی جانب سے پی آئی اے کی خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پریمئر سروس کےلئے نیا جدید ترین طیارہ ائر بس A330 تمام قواعد وضوابط ، مارکیٹ ریٹ اور پیپرا قوانین کے تحت حاصل کیا گیا۔ اس طیارہ کے حصول نے پی آئی اے کے مسافروں کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے اور ساکھ بہتر بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
پی آئی اے