فاروق ستار اور عامر خان اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، متحدہ لندن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ مہاجر قوم کو دھوکا دینے والے عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہیں‘ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے عمران فاروق کی بیوہ،بچوں کا ہر طرح خیال رکھا جاتا ہے‘ فاروق ستار اور عامرخان کی "بہتان تراشیوں" پر ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہاجرقوم کو دھوکہ دینے والے عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار،عامرخان اور ان کے حواری اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، جبکہ اراکین رابطہ کمیٹی لندن کی پاکستان میں عدم موجودگی پراعتراض کیوں کیاجارہاہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ 1992ءمیں بھی فاروق ستار گھبرا کر سہل پسند راستہ اختیارکرناچاہتے تھے توعوام اورشہدا کے لواحقین نے عامرخان کومعاف کیا لیکن انہیں عزت راس نہ آئی۔ترجمان ایم کیوایم لندن نے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران کی علالت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمائلہ عمران کوگھرمیں دروازہ لگنے سے جبڑے پر چوٹ آئی اور اس سے ایم کیوایم کے ذمہ داران کوآگاہ ہیں‘شمائلہ عمران کو اسپیشلسٹ نےمائنرسرجری تجویزکی جس سےارکان رابطہ کمیٹی لندن آگاہ تھے اور رابطہ کمیٹی لندن کے ذمہ داران نے شمائلہ عمران کو تعاون کی پیشکش کی جس پر شمائلہ عمران نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو آگاہ کر کے بچوں کو سوشل کیئر میں رکھا ہے اور ایم کیو ایم لندن کی جانب سے عمران فاروق کی بیوہ، بچوں کا ہر طرح خیال رکھا جاتا ہے۔
متحدہ/ لندن