رینجرز نے دسمبر کو قائد اعظم کا مہینہ قرار دیدیا ، چینی فانوس کی مزار قائد پر تنصیب
کراچی ( صباح نیوز) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر چین کی حکومت کی جانب سے بطور تحفہ قیمتی فانوس کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فانوس 81 فٹ لمبا ہے، جسے خالص سونے سے تیار کیا گیا۔ جس کی مالیت 22 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ اس فانوس کے افتتاح کے لیے صدر پاکستان ممنون حسین کا انتخاب کیا گیا۔قبل ازیں مزار قائد میں نصب فانوس بھی پاکستان کو چین کی جانب سے تحفہ دیا گیا تھا۔ مزیدبرآں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق رینجرز نے 25دسمبر یوم ولادت قائد اعظم کی مناسبت سے دسمبر کو قائد اعظم کا مہینہ قرار دیا ترجمان رینجرز کے مطابق مقصد قائد کے نصب العین اور جدوجہد کا عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔