مٹھی: غذائی قلت سے خاتون اور بچہ دم توڑ گئے، ڈیڑھ ماہ میں مرنیوالے 58 ہو گئے

مٹھی: غذائی قلت سے خاتون اور بچہ دم توڑ گئے، ڈیڑھ ماہ میں مرنیوالے 58 ہو گئے

مٹھی (آئی این پی) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے ایک خاتون اور ایک بچہ دم توڑ گیا۔ ڈیڑھ ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی، صحرائے تھر میں قحط سالی لوگوں کی جان کے درپہ ہے۔ خوراک کی کمی اور مناسب طبی سہولیات کے نہ ہونے کے باعث کئی افراد موت کی نیند سوگئے۔ مناسب اقدامات نہ کئے جانے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔