اچھے دوست سے محروم ہو گیا، جنرل (ر) مشرف کی بریگیڈئر نیاز کے انتقال پرتعزیت

اچھے دوست سے محروم ہو گیا، جنرل (ر) مشرف  کی بریگیڈئر نیاز کے انتقال پرتعزیت

کراچی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بریگیڈیئر نیاز احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے تعزیتی پیغام میں پرویز مشرف نے کہا کہ بریگیڈئر نیاز کی وفات پر غم کا اظہار کرنے کیلئے میرے الفاظ کافی نہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی جرات‘ شان و شوکت‘ عزت و احترام اور پروقار طریقے سے گزاری۔ آج پاکستان نے ایک عظیم فوجی کو کھو دیا ہے اور میں اپنے قریبی دوست اور محسن سے محروم ہوگیا ہوں۔ اللہ تعالیٰ بریگیڈئر نیاز احمد کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔