افتخار چودھری مسلم لیگ ن کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، خدشات سچ ثابت ہو رہے ہیں: شرجیل میمن

افتخار چودھری مسلم لیگ ن کی حمایت  میں کھل کر سامنے آگئے، خدشات  سچ ثابت ہو رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے افتخار چودھری مسلم لیگ ن کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔ افتخار چودھری 5 سال مسلم لیگ ن کی نوکری کرتے رہے۔ پانچ سال جن خدشات کا اظہار کرتے رہے وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے پیچھے سیاسی عوامل تھے۔ افتخار چودھری کو تاریخ ایک آمر کی حیثیت سے یاد کرے گی۔