کراچی:سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری ، جے آئی ٹی نے گرفتار شکیل چھوٹا کو بے گناہ قرار دیدیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار ملزم شکیل چھوٹا کو بے گناہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا تھا وہ 16کلو آتش گیر مواد لیکر بلدیہ پہنچا تھا۔ ملزم نے دعویٰ کیا تھا اس کے ہمراہ دیگر 6 ساتھی بھی موجود تھے۔ شکیل چھوٹا کو پریڈی پولیس نے 22 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ جے آئی ٹی نے ملزم کے بیان کو حقائق کے خلاف قرار دیا ہے۔ ملزم کے مشتبہ بیان سے بلدیہ فیکٹری سانحے کی نئی تحقیقات متاثر ہو سکتی ہیں۔ ملزم سے پولیس مقابلے اور اسلحے کی برآمدگی کی تفتیش جاری رہے گی۔