کراچی: اغوا کے بعد جلایا جانیوالا طالب علم ڈیڑھ ماہ بعد دم توڑ گیا

کراچی: اغوا کے بعد جلایا جانیوالا  طالب علم ڈیڑھ ماہ بعد دم توڑ گیا

کراچی(نیٹ نیوز) ایک ماہ قبل اختر کالونی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کے بعد جلایا گیا طالب علم حارث جاوید تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد دم بعد توڑ گیا۔ نجی یونیورسٹی کے طالب علم حارث جاوید کو 16 فروری کو اعظم بستی کے قریب سے یونیورسٹی جاتے ہوئے اغوا کیا گیا اور چند روز بعد اغوا کار نے اختر کالونی میں آگ لگانے کے بعد سڑک پر پھینک دیا۔ زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔