پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کا فروغ چاہتا ہے:نواز شریف

 پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کا فروغ چاہتا ہے:نواز شریف

ترکی کے دورے میں وزیراعظم کے ساتھ مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری بھی ہیں۔ ترکی کے دورے میں وزیراعظم نوازشریف ترک صدر اور وزیر اعظم سےملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سعودی عرب اور یمن کی صورت حال پر گفت گو ہوگی اور باہمی اعتماد سازی کے ذریعے وہاں قیام امن کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا،پاکستانی اور ترک قیادت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات چیت کرے گی۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان مثالی تعلقات اور باہمی اعتماد کی فضا قائم ہے۔پاکستان یمن کے مسئلے کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق کا فروغ چاہتا ہے