نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ

نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر سندھ رینجرز کے چھاپے میں گرفتار ہونے والے بدنام ٹارگٹ کلر عبید عرف کے ٹو کا خصوصی عدالت نے پولیس کو مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ احاطے میں عدالت کی اجازت ملنے پر عبید کے ٹو سے اس کے اہلخانہ نے ملاقات بھی کی۔