سندھ مدرسۃ الاسلام میں قائداعظمؒ کا سکول ختم کردیا گیا‘ انتظامیہ نے دستاویزات عمارت کے باہر رکھوا دیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ مدرسۃ الاسلام میں قائم بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا سکول ختم کردیا گیا۔ انتظامیہ نے قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر طلباء کی دستاویزات سکول کے باہر رکھ دیں۔ قدیم فرنیچر کو بھی سکول کے باہر رکھ دیا گیا۔