کراچی کےعلاقےشارع نورجہاں پرمبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک ہونیوالےدونوجوان قصاب نکلے۔

کراچی کےعلاقےشارع نورجہاں پرمبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک ہونیوالےدونوجوان قصاب نکلے۔

کراچی کے علاقےشارع نورجہاں پرمبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک کئےجانےوالےدوافراد کی شناخت نعیم اورعدنان کےنام سےہوئی ہے دونوں نوجوان نیوکراچی کےرہائشی اورپیشےکےاعتبارسےقصاب تھے۔ پولیس حکام نےاعتراف کیا ہے کہ دونوں نوجوان عام شہری تھےتاہم وہ پولیس نہیں بلکہ شہریوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ادھرمبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک ہونیوالےنوجوانوں کےورثاء نےعباسی شہید ہسپتال میں پولیس کیخلاف شدید احتجاج کرتےہوئےاعلی حکام سےواقعےپرفوری نوٹس کامطالبہ کیا ہے۔