رحمن ملک کا انتظار، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لیٹ ہو گئی

رحمن ملک کا انتظار، کراچی سے  اسلام آباد جانے والی پرواز لیٹ ہو گئی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رحمان ملک کے انتظار کے سبب اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 370 کی روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ پرواز پی کے 370 شام 7 بجے روانہ ہونی تھی وزیر داخلہ رحمن ملک پون گھنٹہ تاخیر سے پہنچے، مسافر طیارے میں بیٹھے ان کی آمد کا انتظار کرتے رہے۔ پرواز میں تاخیر پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔