کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ عامررضا نقوی نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ تفتیشی افسر آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سماعت میں پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نئے تفتیشی افسر ایس ایس پی اختر فاروق کو تعینات کیا گیا ہے۔ سابق تفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب عدالت میں پیش ہوئے۔ انسپکٹر جہانزیب نے عدالت کا آگاہ کیا کہ وہ بیمارتھے جس کےباعث مفرورملزمان منصوراورحماد کو گرفتارنہیں ہوسکے۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس مقدمے کو آگے چلانے میں سنجیدہ نہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو انسپکٹر جہانزیب کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ سماعت میں سانحہ بلدیہ سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ کی فوٹو کاپی پیش کی گئی۔ عدالت نے فوٹو کاپی کو مسترد کرتے ہوئے اصل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کیس کی مزید سماعت اٹھائیس مئی کو ہوگی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024