ہیلمٹ پابندی کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، آئی جی و دیگر کو نوٹس جاری

ہیلمٹ پابندی کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، آئی جی و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل پر 2 افراد کے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دونوں افراد کے ہیلمٹ پہننے سے دہشت گردی میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ یہ عمل خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔