کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے

کراچی( صباح نیوز) کراچی کے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا کے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔ مجرم شفقت حسین کو 9 جون کی صبح ساڑھے چار بجے سنٹرل جیل کراچی میں پھانسی دی جائے گی۔شفقت حسین کو 2004ء میں سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد میں شفقت حسین کی کم عمری کا معاملہ اٹھایا گیا اور اس سلسلہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی جس نے شفقت حسین کی کم عمری کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کر دیا جس کے بعد شفقت حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اﷲ نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوبارہ شفقت حسین کی پھانسی کے احکامات جاری کیے ہیں۔