راولپنڈی: احتساب عدالت سابق صدر آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج کرے گی

راولپنڈی: احتساب عدالت سابق صدر آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج کرے گی

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کی احتساب عدالت سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج کرے گی۔ سکیورٹی خدشات کے باعث حاصل استثنیٰ کے تحت سابق صدر عدالت پیش نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق صدر آصف علی زرداری سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی‘ راجہ پرویز اشرف ‘ قمر زمان کائرہ اور شیریں مزاری کے ہمراہ پیش ہوئے تھے اور ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دئیے تھے اور گزارش کی تھی کہ سکیورٹی خدشات کے باعث سابق صدر کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر عدالت نے آصف علی زرداری کو عدالت حاضری سے مستثنیٰ قرار دیدیا تھا ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک دلائل دیں گے۔