چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے صحافی فیض اﷲ کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا

کراچی (ثناء نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول ناصر نے صحافی فیض اﷲ خان کی گمشدگی پر از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت ، وفاقی اور صوبائی  وزارت داخلہ،اٹارنی جنرل  اور ایڈووکیٹ جنرل  سندھ سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے صحافی فیض اﷲ خان کی اہلیہ  کے خط کو از خود نوٹس میں تبدیل کرتے ہوئے فیض اﷲ خان کی گمشدگی اور تاحال عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت ،وفاقی اور اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت میں فیض اﷲ خان کی اہلیہ سمیعہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر فیض اﷲ خان آفیشنل رپورٹنگ پر قبائلی علاقے میں گئے اور لاپتہ ہو گئے۔