نیپرا نے کول پاور پلانٹس کیلئے ٹیرف 1.5 روپے یونٹ بڑھا دیا

کراچی (این این آئی) نیپرا نے وزیر پانی و بجلی کی درخواست پر کول پاور پلانٹ کیلئے ٹیرف میں 1.50روپے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے اورکول پاور پلانٹ لگانے کیلئے بھاری فوائد کی پیشکشیں کی جا رہی ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ قانون کے مطابق وفاقی حکومت نیپرا کو ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نہیں کرسکتی، نیپرا نے بھی اپنے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ نیپرا نے 200 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کیلئے 8 سے 9.67 سینٹ فی یونٹ، 600 میگاواٹ کے پلانٹ کیلئے 8 سے 9.54 سینٹ فی یونٹ، 1100 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کیلئے 8 سے 9.11 سینٹ فی یونٹ ٹیرف مقرر کیا۔ انجینئر اشاد ایچ عباسی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا کی منظور شدہ لاگت عالمی منصوبوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ نیپرا نے قواعد کو بائی پاس کرتے ہوئے فل ڈیٹرمینیشن ٹیرف ڈاکیومنٹ جاری نہیں کیا جو شاید نیپرا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ نیپرا کے منظور شدہ ٹیرف کا پہلے سے منظور شدہ پاور پلانٹس پر اطلاق نہیں ہوتا۔