سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں موٹر سائیکل رکشوں کے روٹ پرمٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں چاند گاڑی موٹر سائیکل رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ موٹر سائیکل رکشہ کو روٹ پرمٹ ملے گا۔ فٹنس اور کمرشل لائسنس کے بغیر مرکزی شاہراہوں پر رکشہ چلانا جرم ہوگا۔ مطلب سندھ میں شہریوں کے لئے سستی اور معیاری سہولتوں کا انتظام نہ ہوا تو حکومت نے موٹر سائیکل رکشوں کو ہی روٹ پرمٹ جاری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ چنگ چی کی رجسٹریشن ،کمرشل لائسنس اور فٹنس کے لئے بھی نئے قواعد منظور کر لئے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق چنگ چی کے لیے فٹنس سرٹفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔ اب وزیراعلی سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سمری منظور کرتے ہوئے چنگ چی کو ریگولیٹ کرنے کی سمری منظور کر لی ہے۔