زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا، بجٹ سمیت اہم ایشوز پر غور کیا جائیگا

کراچی (وقت نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ وقت نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے منتخب اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال، آئندہ بجٹ سمیت اہم ایشوز پر غور کیا جائے گا۔