ایم کیو ایم میں شامل ہونیوالے خود کو نظریاتی، فکری طور پر مضبوط بنائیں، الطاف

کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، ایک خاندان کی مانند ہے جو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوںنے رابطہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف تحریکی ساتھیوں سے مستقل رابطے میں رہیں بلکہ ان کی ہرممکن خبرگیری بھی کرتے رہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے اور اس تحریک میں شامل ایک ایک فرد پر لازم ہے کہ وہ خود کو فکری اورنظریاتی بنیادوں پر مضبوط بنائیںاور احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ تحریک سے وابستہ بزرگوں ، خواتین اور دیگر سینئر ساتھیوں سے رابطے کرکے انہیں تحریک میں فعال کردارادا کرنے کی دعوت دیں۔
الطاف حسین