امین فہیم، گیلانی، پرویز اشرف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے: بلاول

امین فہیم، گیلانی، پرویز اشرف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے: بلاول

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امین فہیم، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے بی بی شہیدکی مفاہمت والی پالیسی ترک کر دی۔ پی پی رہنمائوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا انتقامی کارروائیوں کے باوجود ہم مفاہمتی پالیسی پر قائم رہیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بتائیں کیا انہوں نے بینظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی ترک کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں۔ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف جذبات سے کام لینے کی بجائے ہوش کے ناخن لے۔دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے صوبائی  وزراء کا اجلاس  آج طلب کر لیا۔ پارٹی کے  چیئرمین  اور شریک چیئرمین  اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی  کیخلاف اقتصادی  کارروائیاں  بھی زیر غور آئینگی۔ نئے مالی سال کے لئے بجٹ  تجاویز پر بھی غور ہوگا۔