سندھ میں محکمہ تعلیم کے منصوبہ آر ایس یو میں اربوں روپے کی کرپشن، پروگرام منیجر کو ہٹا دیا گیا
کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے محکمہ تعلیم کے پراجیکٹ آر ایس یو (ریفارم سپورٹ یونٹ) میں اربوں روپے کی کرپشن کی شکایات کے بعد پروگرام منیجر صبا محمود کو عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے اور محکمہ تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جگہ فیصل عقیلی کو تعینات کردیا ہے۔