وزیراعظم کے معاون شجاعت عظیم سے شدید اختلافات پر ڈی جی سول ایوی ایشن محمد یوسف برطرف
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی شجاعت عظیم سے اختلافات شدید ہو جانے کے بعد ائیر مارشل ریٹائرڈ محمد یوسف کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن امجد علی طورکو نیا ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا چارج دیدیا گیا۔ سول ایوی ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق نئے ڈی جی امجد علی طور منسٹری آف ڈیفنس میں جوائنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اور ایوی ایشن کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں انکی تعیناتی وزیر اعظم کے احکامات پر ہوئی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم اور ڈی جی سول ایوی ایشن محمد یوسف کے درمیان نیو اسلام آباد ایئر پورٹ، ملتان ائر پورٹ کے علاوہ لاہور ائر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے پر اختلافات تھے۔