حیدرآباد کے قریب وکیل ڈرائیور سمیت قتل

 حیدرآبا(نامہ نگار) حیدرآباد میں نئے سال 2015 کا آغاز دوہرے قتل سے ہوا۔ نیو سٹی کے علاقے میں نامعلوم کار سواروں نے وکیل کو گارڈ سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال 2015 کی پہلی صبح جمعرات کو ٹنڈو جام سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ کے وکیل محمد احسان ولد عمر دین آرائیں ، عدالت جانے کے لئے ٹنڈو جام سے حیدرآباد آرہے تھے کہ نیو کیٹل کالونی لنک روڈ ہالا ناکہ کے قریب سفید رنگ کی کار میں سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وکیل احسان آرائیں اور ان کا گارڈ سوبھو خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردیں۔ پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے۔ علاوہ ازیںنوائے وقت رپورٹ کے مطابق سندھ بار کونسل نے آج صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہڑتال حیدرآباد میں احسن ارائیں ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف کی جائے گی۔ وکلاءبطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔
قتل